بیجنگ میں "چائنا فلم انڈسٹری ڈویلپمنٹ فورم" کا انعقاد
2020-08-30 16:01:01
دسویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران "چائنا فلم انڈسٹری ڈویلپمنٹ فورم" کا انعقاد کیا گیا۔ سربراہی فورم کے پہلے مرحلے میں "مین اسٹریم فلموں کی تجارتی مانگ کی جستجو "سے متعلق فلمی صنعت کی ممتاز شخصیات نے مستقبل میں چینی فلمی صنعت کے لیے مواقعوں اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک اچھی کہانی ایک اچھی فلم کی بنیاد ہے۔ فلم زندگی سے اخذ کردہ ایک پرکشش تخلیق ہے۔مین اسٹریم فلموں کی کمرشلائزیشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے لازماً حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے۔