چین اور جنوبی ایشیا کے نوجوانوں کی آن لائن ادبی سرگرمی
2020-08-31 15:01:37
بیرونی ممالک سے دوستی کی چینی عوامی ایسوسی ایشن کے سربراہ لن سونگ تھیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور جنوبی ایشیا کی ثقافت کی بنیاد ملتی جلتی ہے ۔ فریقین کو ترقی ، علاقائی امن و خوشحالی کے تحفظ کا مشن درپیش ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان قدیم شاہراہ ریشم کی تعمیر کے جذبے کوبروے کار لاتے ہوئے ایشیائی تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی استفادے پر زور د یں گے اور مشترکہ خوشحالی اور دوستی میں اضافے کے لیے اپنی اپنی بھرپور کوشش کریں گے ۔
پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور نیپال سمیت دیگر ممالک کے نوجوان اس سرگرمی میں شرکت کر رہے ہیں ۔