چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ملائشیا کی آزادی کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام
چینی صدر شی جن پھنگ نے اکتیس تاریخ کو ملائشیا کے سپریم ہیڈ آف اسٹیٹ سلطان عبداللہ کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں ملائشیا کی آزادی کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملائشیا نے گزشتہ 63 برسوں میں قومی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردارادا کیا ہے۔ چین اور ملائشیا کی گہری روایتی دوستی ہے ، دونوں ممالک اچھے شراکت دار ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ طور پر پیش آتے ہیں۔ کووڈ-۱۹ کے تناظر میں ، دونوں ممالک ایک ہی کشتی کے مسافر کی حیثیت سے دوستی کا ایک نیا باب رقم کر چکے ہیں۔ جناب شی نے کہا کہ وہ چین۔ ملائشیا تعلقات کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں ، اور سلطان عبداللہ کے ساتھ مل کر چین۔ ملائشیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کو گہرا کرنے ، مختلف شعبوں میں باہمی سودمند تعاون کو فروغ دینے ، اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی خوشحالی و استحکام کے لئے کام کرنے پر آمادہ ہیں۔