دنیا کی متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے چین مخالف اقدامات پر کڑی تنقید

2020-08-31 17:16:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں دنیا کے متعدد ممالک کے سیاست دانوں اور معروف شخصیات نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے رابطہ کیا۔جس میں چند امریکی سیاستدانوں کی جانب سے چین کو بدنام کرنے، چین کے داخلی امور میں مداخلت اور چین۔ امریکہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچانے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی گئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ تمام فریقین مشاورت اور تعاون کی مضبوطی سے عالمی امن ، استحکام اور ترقی کا مشترکہ تحفظ کریں گے۔

ایرانی اسلامی اتحاد پارٹی کے مطابق چند امریکی سیاست دانوں کے چین پر حملوں کا کوئی ٹھوس جواز نہیں ہے ۔ان اقدامات کا مقصد امریکی حکومت کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی مایوسی اور دباؤ کو ہٹانا ہے۔ چین عالمی برادری کے سامنے متعدد مواقعوں پر اپنی اہمیت تسلیم کرواچکا ہے۔چین نے اپنے عملی اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ ہمیشہ عالمی امن کا داعی ، عالمی ترقی میں معاون ، اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہا ہے۔ امریکی سیاستدانوں کی جانب سے چین مخالف بیانات چینی عوام کو دیگر دنیا کے ساتھ مزید جوڑنے اور مزید تعاون کے فروغ کاموجب ہوں گے۔

روسی فیڈریشن کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین گینادی زوگونوف کے خیال میں کووڈ۔۱۹ کے باعث دنیا کے اکثر ممالک میں اقتصادی و سماجی مسائل درپیش ہیں۔ امریکی حکام اپنی سازشوں کو دوہرا رہے ہیں اور اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے کے لیے جارحانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔امریکہ نے چین کو دبانے کے لئے مختلف حربے اپنائے ہیں ، لیکن ایسی کوششیں مسلسل ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں۔

شیئر

Related stories