ماحولیاتی تعمیر کے لئے ہجرت، چین کا خاص ماحول دوست اقدام

2020-08-31 17:36:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دریائے ٹوٹو ،دریائے یانگسی کا مغربی ماخذ ہے ، جہاں تبت کے چرواہے ہزار ہا برسوں سے مویشی بانی کرتے چلے آ رہے ہیں۔1990 کی دہائی میں ، مقامی سبزہ گاہوں میں حیاتیاتی ماحول تیزی سے بگڑنے لگا ، اور دریائے یانگسی کے ماخذ کا تحفظ لازمی ہو گیا ۔ نومبر 2004 میں ، سبزہ زاروں کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے ، اس علاقے کے ایک سو اٹھائیس چرواہے خاندان اپنے آبائی گھروں کو چھوڑ کر 420 کلومیٹر دور گولمو شہر کے جنوبی نواحی علاقے میں اُن کے لیے بطور خاص تعمیر کردہ ایک نئی بستی میں منتقل ہوگئے ۔

2011 میں ، چینی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ اور اس سلسلے میں ہجرت کرنے والے مقامی باشندوں کی امداد کے لئے انعام کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا۔ اس وقت ،مذکورہ گاؤں کے ہر فرد کو کم از کم 15،000 یوآن کی سالانہ سبسڈی دی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ گاوں کے باسیوں کی سہولت کے لیے متعدد ترجیحی پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں، اسکول قائم کئے گئے ہیں،ان کے روزگار کا بندوبست کیا گیا ہے ۔یوں گاوں کے لوگ آہستہ آہستہ شہر ی طرز زندگی میں شامل ہونے لگے ہیں۔


شیئر

Related stories