ایک چین کے اصول کو چیلنج کرنے کی بھاری قیمت چکانا ہو گی ، چینی وزیر خارجہ وانگ ای
2020-08-31 19:00:10
اکتیس اگست کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران چیک سینیٹ کے اسپیکر کے دورہ تائیوان کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ تائیوان چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ تائیوان کے مسئلے پر ایک چین کے اصول کو چیلنج کرنا 1.4 بلین چینی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے اور یہ بین الاقوامی اصول کی خلاف ورزی ہے۔چینی حکومت اور عوام چیک سینیٹ کے اسپیکر اور ان کی پشت پناہی کرنے والی چین مخالف قوتوں کی اشتعال انگیزی کا جواب ضرور دیں گے ، اور انھیں اپنی تنگ نظری اور سیاسی قیاس آرائیوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔