چین کے معروف جریدے "چھیو شی " میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے ایک اہم مضمون کی اشاعت

2020-08-31 19:02:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے معروف جریدے "چھیو شی" کےیکم ستمبر کو شائع ہونے والے شمارے میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ، شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائےگا ۔ مضمون کاعنوان ہے "نظریاتی اور سیاسی نصاب ، اخلاقی شعور کی تربیت کی بنیاد"۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نوجوان مادر وطن کا مستقبل اور قوم کی امید ہیں۔ نوجوانوں کی تعلیم میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں درست تصورات سے روشناس کروایا جائے اور انھیں درست راہ پر گامزن کیا جائے۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے نظریاتی اور سیاسی نصاب اہم ہیں۔ نظریاتی اور سیاسی نصاب کے اہم کردار کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اس ضمن میں اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔


شیئر

Related stories