شی جن پھنگ کا قومی ترقی کے عمل میں آبی زخائر کے تحفظ پر زور

2020-08-31 19:12:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ کے نواح میں واقع می یون آبی ذخیرے کی تکمیل کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر تیس اگست کو می یون ذخیرے کی تعمیر اور تحفظ کرنے والے دیہی باشندوں کو مبارکباد کا جوابی خط تحریر کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ 60 برس قبل ، آپ لوگوں نے می یون ذخیرے کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔ گزشتہ 60 برسوں میں ، آپ نے آبی ذخیرے کے تحفظ کے لئے فیکٹریاں اور کانیں بند کرتے ہوئے دارالحکومت کے حیاتیاتی ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے بہتر طور پر پہاڑوں اور ندیوں سے فائدہ اٹھایا ہے ، اور خوشحالی کی منازل طے کی ہیں۔

شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ حیاتیاتی ماحول کا تحفظ عصر حاضر کا اہم تقاضا ہے جس سے مستقبل میں ثمرات حاصل ہوں گے۔ می یون آبی ذخیرہ سیلاب کی روک تھام کے لئے تعمیر کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ بیجنگ میں پینے کے پانی کا ایک اہم وسیلہ اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل آبی زخیرہ بن چکا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ محنت جاری رکھیں گے، می یون ذخیرے کا تحفظ کریں گے،اور ایک خوبصورت بیجنگ کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


شیئر

Related stories