چین نے امریکی اہلکار کے چین کے سیاسی نظام پر عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے
2020-08-31 19:57:25
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی امور رابرٹ او برائن کے چین کے حوالے سے دیے گئے بیان سے متعلق میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے اوصاف سے متعلق چینی عوام بات کرنے میں حق بجانب ہیں ۔امریکی اہلکار کی اس حوالے سے تنقید بلا جواز اور بے بنیاد ہے۔
اطلاعا ت کے مطابق امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی امور رابرٹ اوبرائن نے حال ہی میں امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے بات چیت کے دوران چین کے سیاسی نظام ، تائیوان ، ہانگ کانگ امور اور بحیرہ جنوبی چین سے وابستہ امور کے حوالے سے چین پر الزامات عائد کیے اور کہا کہ امریکی اتحاد کے نظام سے استفادہ کرتے ہوئے روس اور چین کے چیلنجز سے نمٹاجائے۔