ملک بھر میں غیر ملکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے "مرکزِ شکایات "کا قیام

2020-09-01 12:09:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت تجارت نے اکتیس اگست کو " غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لیے شکایات درج کروانے کے طریقہ کار کی دستاویز پیش کی ۔ یہ طریقہ کار رواں سال یکم اکتوبر سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گا ۔ اس دستاویز کے مطابق ملک بھر میں مراکزِ شکایات کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تاکہ بیرونی سرمائے سے چلنے والے اداروں کے قانونی حقوق کا بہتر تحفظ کیا جا سکے ۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طریقہ کار چین کے نئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانونی نظام کا ایک اہم حصہ ہے ، اور چین میں مارکیٹنگ ، قانون کی حکمرانی ، اور بین الاقوامی کاروباری ماحول کی طرف آگے بڑھانے کا ایک اہم قدم بھی ہے ۔


شیئر

Related stories