شی جن پھنگ کا دریائے زرد کے طاس میں تحفظ حیاتیات اور اعلی معیاری ترقی پر زور
2020-09-01 12:12:53
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اکتیس اگست کو مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دریائے زرد کے طاس میں تحفظ حیاتیات اور اعلی معیاری ترقی کو حکومت کا اولین کام قرار دیا جائے تاکہ دریائے زرد عوام کی خوشحالی کا باعث بننے ۔
اجلاس میں دریائے زرد کے طاس میں تحفظ حیاتیات اور اعلی معیاری ترقی کی حکمت عملی پر نظر ثانی کی گئی ۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ یہاں کےماحولیاتی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے مقامی حالات اور قوانین کےاحترام کے حامل اقدامات کو اپنانا ہوگا۔ سیلاب اور خشک سالی کی آفات کو کم کرنے کے لیے طویل مدتی نکتہ نظر کے ساتھ آبی وسائل کی بچت اور موئثر استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔ علاوہ ازیں دریائے زرد کے حوالے سے ثقافت کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے مقبول عام بنایا جائے گا ۔