چینی وزیر خارجہ کا افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

2020-09-01 16:46:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم ستمبر کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار کے نام ایک پیغام میں افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ افغان حکومت کی قیادت میں افغان عوام جلد ہی موجودہ صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ملک کی تعمیر نو کریں گے۔


شیئر

Related stories