چین میں انسداد وبا اور اقتصادی سماجی ترقی کو ہم آہنگ کرنے سے متعلق نمایاں پیش رفت

2020-09-01 19:14:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے یکم تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اگست کے دوران چین میں مینوفیکچرنگ کی مانگ بحال ہورہی ہے ،طلب اور رسد ہم آہنگ طور پر آگے بڑھ رہی ہیں، خدمات کی صنعت کی بحالی تیزی سے ہورہی ہے۔چین میں انسداد وبا اور اقتصادی سماجی ترقی کو ہم آہنگ کرنے سے متعلق نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اورمعیشت کو مسلسل فروغ دیا جارہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اندرونی طلب کے ساتھ ساتھ کھلے پن کو بھی وسعت دے گا اور اپنی ترقی کے ذریعے عالمگیر ترقی کے لیے خدمات سرانجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ چین ٹیرف کی کمی، مارکیٹ تک رسائی میں آسانی ، شفاف کاروباری ماحول کے ذریعے اعلی معیار کی حامل کھلی معیشت کو فروغ دے گا اور دنیا کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گا۔


شیئر

Related stories