امریکی سفارت کاری میں زوال خود امریکہ اور دیگر دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ، چینی وزارت خارجہ

2020-09-01 19:57:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے یکم تاریخ کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ آج امریکہ کی سفارت کاری دھونس ، پابندیوں ،غلط بیانی اور اپنی غلطیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے رویوں پر منحصر ہے۔ امریکہ کے معاون وزیر خارجہ ڈیوڈ سٹیل ول نے اس سےقبل کہا تھا کہ امریکی پالیسی میں" حالیہ ترتیب" کی بنیادی وجہ بیجنگ سے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔چینی ترجمان کے مطابق ڈیوڈ سٹیل ول کا بیان حقائق کے برعکس ہے ، چند امریکی سیاستدان اورسینئر سفارت کار غلط بیانی ، افواہ سازی اور ہر وقت چین کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


شیئر

Related stories