چین نے امریکی وزیر خارجہ کی الزام تراشی مسترد کر دی

2020-09-01 20:00:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکتیس اگست کو ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک امریکی ریڈیو پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر چین پر حملہ آور ہوتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ چین کو سینکڑوں امریکی شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے سے باز رکھیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ، ہوا چھون اینگ نے یکم تاریخ کو میڈیا بریفنگ میں تفصیلی شواہد سے مائیک پومپیو کی الزام تراشی کو مسترد کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے نام نہاد "کلین نیٹ ورک" سے سبھی واقف ہیں۔ امریکہ ہمیشہ سے دنیا میں ٹیلی مواصلات معلومات چوری کرتا آیا ہے۔امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چین کو باہر کرتے ہوئے نام نہاد "کلین نیٹ ورک" تشکیل دے رہا ہے۔یہ "نسلی امتیاز پر مبنی بے بنیاد اور منافقانہ اقدام ہے ۔ایسے اقدام امریکہ کے بالادست رویوں کے عکاس ہیں۔


شیئر

Related stories