اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینا ہوگا ، شی جن پھنگ

2020-09-02 12:08:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے یکم ستمبر کو اپنے بیان میں کہا کہ چین کو اصلاحات اور اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دینا ہوگا تاکہ نئے ترقیاتی ڈھانچے کے قیام کے لیے مضبوط محرک فراہم کیا جائے ۔

یکم ستمبر کو مرکزی کمیٹی کی جامع اصلاحات کمیٹی کا پندرہواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ مقامی گردشی سلسلے کو مرکز بناتے ہوئے باہمی طور پر ملکی اور بین الاقوامی دوہرے گردشی سلسلے کے فروغ پر مبنی ایک نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کو تیز تر کیا جائے گا ۔ انہوں نےتجویز کیا کہ وہ علاقے جہاں حالات سازگار ہیں وہاں سے پہل کر کےنئے ڈھانچے کے قیام کے لیے بھر پور کوشش کی جائے ۔

اجلاس میں بیرونی تجارت کی ترقی، تجارت کی آسانی اور بیرونی تجارت کے لیے بہترین ماحول کے فروغ پر بھی زوردیا گیا ۔


شیئر

Related stories