جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر آن لائن سیمینار

2020-09-02 14:29:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم ستمبر کو " جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ آزادی" یعنی عالمی فاشزم مخالف جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آن لائن سیمینار ، بیک وقت بیجنگ اور ماسکو میں منعقد ہوا۔ سیمینار کا موضوع "تاریخ کو آئینہ بنا کر ، امن کو فروغ دینااور ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کرنا " ہے۔

چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ڈائریکٹر شیے فو زان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ 75 سال قبل چینی عوام نے جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ میں ایک عظیم فتح حاصل کی تھی اور عالمی فاشزم مخالف جنگ میں مکمل فتح کا اعلان کیا تھا۔ دنیا آج بڑی ترقی ، بڑی تبدیلیوں ، اور مطابقت پزیری ایک نئے دور سے گزر رہی ہے۔اس سال کووڈ-۱۹ کی وبا نے عالمی معیشت ، سیاست ، ثقافت اور معاشرے کو دھچکا لگایا ہے ۔بین الاقوامی انتظام و انصرام کے نظام کی اصلاح کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ تاریخ اور حقائق نے یہ ثابت کیا ہے کہ انسانیت کی بقا ایک دوسرے سے منسلک رہنے والے ایک ہم نصیب معاشرے میں ہے اور صرف امن کو فروغ دینے سے ہی پائیدار ترقی ہوسکتی ہے ۔ ہم تب ہی بہترین مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں جب ہم ماضی کو فراموش نہ کریں ۔


شیئر

Related stories