چینی صدر شی جن پھنگ کاویتنام کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام
دو ستمبر کو ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور ملک کے صدر نگیوین فو ٹرونگ کو سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رواں برس چین اور ویتنام کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، دونوں فریقین کے تعلقات ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ کووڈ-۱۹سے نمٹنے میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے اور مشترکہ اقدامات اپنائے گئے ہیں، جو دوستوں اور بھائیوں کے مابین دوستی کی واضح عکاسی ہے۔جناب شی نے کہا کہ میں چین ویتنام تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں ، اور چین۔ ویتنام جامع اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کو ایک نئے درجے تک پہنچانے کے لیےآپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔