چین میں خدمات کی تجارت کا عالمی میلہ رواں ماہ منعقد ہو رہا ہے

2020-09-02 15:06:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

خدمات کی تجارت کے حوالے سے دنیا کی پہلی جامع سرگرمی " چائنا انٹرنیشنل ٹریڈ ان سروسز میلہ" 4 سے 9 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا ۔ رواں برس میلے کا موضوع ہوگا "عالمی خدمات ، باہمی مفاد" ۔

30 اگست تک ، 17000 سے زائد کمپنیوں نے میلے میں شرکت کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ میلے میں 2،000 سے زائد آف لائن اور 4،000 سے زائد آن لائن نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔ میلے میں عالمی خدمات تجارتی سمٹ ، صنعتی کانفرنسز اور پیشہ ورانہ فورمز سمیت دیگر سات اقسام کی سرگرمیاں منعقد ہونگی۔ سروسز ٹریڈ میلے میں 190 فورمز اور مذاکراتی سرگرمیاں منعقد ہوں گی ، مشاورتی اجلاسوں سے متعلق آن لائن اور آف لائن دونوں طریقہ کار اپنائے جائیں گے۔


شیئر

Related stories