چین میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی خدمات تجارتی میلے سے متعلق عالمی شخصیات کی مثبت توقعات

2020-09-02 18:15:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جنیوا میں موجود عالمی بزنس کونسل برائے پائیدار ترقی کے چیئرمین اور سی ای او پیٹر بارکر نے حال ہی میں کہا کہ چین میں بین الاقوامی خدمات تجارتی میلے کا انعقاد ایک نازک موڑ پر کیا جا رہا ہے جس سے عالمی تجارت کو فروغ ملے گا۔

پیٹر بارکر نے کہا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں ، دنیا کی اس تجارتی میلے سے مثبت توقعات وابستہ ہیں۔ اس سرگرمی کے انعقاد سے لوگوں کا اقتصادی بحالی پر اعتماد بڑھ سکتا ہے۔

عالمی تجارت میں بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی اور رکاوٹوں کے پیش نظر پیٹر بارکر نے کہا: "ہم تجارتی رکاوٹوں اور تجارتی جنگوں کے خلاف ہیں۔" انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ سپلائی لائن کو مزید لچکدار بنانے کے لئے تعاون کو مضبوط بنائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے وبائی بحران سے احسن طور پر نمٹا ہے۔ اس میلے کے ذریعے لوگ جان سکیں گے کہ چین نے کس مضبوط طریقے سے وبائی صورتحال کا سامنا کیا اور اقتصادی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔


شیئر

Related stories