گوانگ سی میں دیہی سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ سے دیہی علاقوں میں خوشحالی کی جستجو
تاجے گاوں چین کے گوانگ سی جوانگ خود اختیارعلاقے کی لونگ شنگ کاؤنٹی میں واقع ہے۔دور افتادہ پہاڑی علاقے میں واقع اس پسماندہ گاوں میں لوگوں کی زندگی کافی کٹھن تھی اور انہیں غربت کا سامنا تھا۔2003 میں دیہی سیاحت کی ترقی سے قبل ، دیہی باشندوں کی اوسط سالانہ آمدنی 700 یوآن سے بھی کم تھی۔
2007 میں ، تاجے گاوں نے انفراسٹرکچر کی تعمیر کو بہتر بنانے کے لئے سیاحتی کمپنی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ 2015 میں غربت کے خاتمے کی مہم کے آغاز کے بعد ، مقامی حکومت نے تاجے گاؤں سمیت دیہی علاقوں میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تقریباً 500 ملین یوآن کی سرمایہ کاری کی۔ اُس وقت ، کاؤنٹی کےتمام سیاحتی مقامات کو سڑکوں سے جوڑ دیا گیا ، یوں تا جے گاوں اور دیگر دیہی علاقے سیاحت کے سنہری دور میں داخل ہوئے۔گاوں والوں کی فی کس سالانہ آمدنی 2003 میں 700 یوآن سے بڑھ کر 2019 میں 15،000 یوآن تک پہنچ چکی ہے۔