فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ ، چینی و روسی صدور کے پیغامات کا تبادلہ

2020-09-03 10:43:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 75 سال پہلے ، چینی عوام کی جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی جاپان کے خلاف جنگ میں فتح ،فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی حتمی فتح کی علامت ہیں ۔ ایشیا اور یورپ کے اہم جنگی میدان کے طور پر ، چین اور روس نے بڑی قربانیاں دیں اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کے لیے نا قابل فراموش خدمات سرانجام دیں ۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اور روس دونوں ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر ہیں اور عالمی امن اور ترقی کی اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر کے ساتھ مل کرچین اور روس کے جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں رہنمائی کی مشترکہ کوشش کرناچاہیں گے ۔ دوسری عالمی جنگ کی فتح اور بین الاقوامی عدل و انصاف کے مضبوط دفاع کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ،کثیرالجہتی کی حفاظت اور اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا تاکہ آئندہ نسلیں دنیا میں پائیدار امن ، عالمی سلامتی اور مشترکہ خوشحالی سے لطف اندوز ہوں ۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم ، انسانی تاریخ کا سب سے تکلیف دہ سانحہ ہے ۔ اس مشکل جنگ میں ، دونوں ممالک اور ان کے عوام نے گہری دوستی کا مظاہرہ کیا اور آج ، باہمی تعاون کے اس جذبے کو آگے بڑھایا جارہا ہے ، جو روس چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری تعلقات کی بھرپور ترقی کو فروغ دیتا ہے۔


شیئر

Related stories