بھارت نے پہل کر کےغیر قانونی طور پر سرحدی لائن کے پاراشتعال انگیز کارروائی کی ، چینی وزارت خارجہ

2020-09-03 10:59:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے چین اور بھارت کی سرحد پر "پہل کرتے ہوئے " کارروائی کی ہے ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے دو ستمبر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کا یہ بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی فوج نے، غیر قانونی طور پرسرحد پار کر کےچین کے خلاف اشتعال انگیز ی کی ، یک طرفہ طور پر سرحدی صورتِ حال میں تبدیلی کی کوشش کی اور فریقین کے درمیان طے شدہ سمجھوتوں اور اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے ۔

متعلقہ سوال کے جواب میں ہوا چھون اینگ نے کہا کہ اس وقت دونوں فریق فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ فرنٹ لائن فوجیوں پر سختی سے پابندی لگائے اور فوری طور پر تمام اشتعال انگیز کاروائیاں بند کردے ۔

ہوا چھون اینگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال کے آغاز سے ہی بھارت نے بار بار چین اور بھارت کی سرحد کے مغربی حصے پر دوطرفہ معاہدوں اور اہم اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ،موجودہ حالت کو تبدیل کرنے کے لیے یکطرفہ طور پر طاقت کا استعمال کیا اور سرحدی علاقے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا یا ۔ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ اس سب کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔


شیئر

Related stories