امریکی عہدیداروں نے وبا کی صورتحال کو چھپانے کی کوشش کی، امریکی کانگریس کی تفتیشی کمیٹی کا انکشاف

2020-09-03 11:01:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی کانگریس کی تفتیشی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت کے عہدے داروں نے جان بوجھ کر اس وبا کی اصل صورتحال کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے دو ستمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وبا کے خلاف امریکہ کی جنگ پر تبصرہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، لیکن اعدادو شمار لوگوں کو دھوکہ نہیں دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق کووڈ -۱۹ کے لیے امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے حال ہی میں وائٹ ہاؤس کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وبا سے متعلق امریکہ کے حکومتی عہدیداران کے بیانات ،رپورٹ کے اعدادو شمار اور حقائق سےمتصادم ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے وبائی صورتحال کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ جون کے بعد سے اب تک لاکھوں امریکیوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں طبی عملے کے ہر 20 میں سے ایک فرد ،نوول کورونا وائرس سے متاثر ہواہے ، جن میں سے 69٪ کا کبھی پتہ ہی نہیں چل سکا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ انسداد وبا کے حوالے سے امریکہ کی کارکردگی چین کی کارکردگی کے متضاد ہے۔


شیئر

Related stories