امریکہ کو چین کے موقف پر رد عمل ظاہر کرنا چاہیئے اور دوطرفہ تعلقات کو جلد از جلد درست راہ پر لانا چاہیے ،سی پی پی سی سی کی کمیٹی برائے خارجہ امور
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے نائب سربراہ کھونگ چھوان نے حال ہی میں کہا ہے کہ چین - امریکہ تعلقات کو درپیش چیلنجز کی حالیہ صورتحال میں امریکہ کو چین کے موقف کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات اور تصادم سے گریز کرنا چاہیے، اختلافات کو سنبھالنے کی کوشش کرنی چاہیے، باہمی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور چین-امریکہ تعلقات کو جلد از جلد واپس درست سمت میں آگے بڑھاناچاہیے۔
میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کھونگ چھوان نے کہا کہ امریکہ کا نام نہاد "نقصان " دراصل تجارتی خسارے کے بارے میں "باتیں بنانا" ہے۔ ترقی کے مختلف مراحل کے اعتبار سے دیکھا جائے تو امریکہ کے پاس چین کے ساتھ طویل مدتی تجارتی سرپلس تھا۔ ساختی نقطہ نظر سے ، چین سے امریکہ تک برآمدی منافع کا ایک خاص حصہ چین میں امریکی کمپنیوں کاہے۔ مرحلہ وار تجارتی صورتحال کی بنیاد پر "نقصان " کا دعوی ظاہر ہے کہ حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔
کھونگ چھوان نے کہا کہ امریکہ کے بہت سے دانشوروں نے بھی چین اور امریکہ تعلقات میں پائے جانے والے بحران کے سنگین نتائج کے حوالے سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ، اور اس بات پرزور دیا کہ امریکہ بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے پر توجہ مرکوز رکھے ، چین اور دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال اور تعاون کرے ، اور مشترکہ طور پر عالمی پرامن ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے۔