خدمات کی تجارت کا عالمی میلہ چین اور دنیا کی تجارتی ترقی کے لیے نیا موقع فراہم کرے گا

2020-09-03 11:11:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کا "خدمات کی تجارت کا عالمی میلہ۲۰۲۰ " چار تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہو گا ۔تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ خدمات کی تجارت کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی جامع سرگرمی کی حیثیت سے یہ میلہ نا صرف چین کے خدمات کی تجارت کے بہتر معیار اورمستحکم بیرونی تجارت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بنتاہے بلکہ دنیا کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے نیا تجارتی موقع فراہم کرے گا ۔

ایشیا عالمی خدمات کی تجارت میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ ہے ، جبکہ چین ترقی کا ایک اہم انجن بن گیا ہے۔ 2019 میں ، چین کی خدمات کا درآمد ی اور برآمد ی حجم 785 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچا ، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔

موجودہ وبا کی صورتحال کے تحت ، تمام ممالک کو باہمی فائدےاور جیت پر مبنی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک دوسرے کی منڈیوں کو کھولنے سے ، ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا یا جائے گا اور اس وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے بہتر اور تیز ی سے نجات حاصل کی جائے گی ۔

اطلاعات کے مطابق ثقافت ، مالیات ، سیاحت ، تعلیم، کھیل ، 5 جی مواصلاتی خدمات اور دیگر خصوصی نمائشوں کے علاوہ ، سیمینار کے انعقاد سمیت مختلف سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی ۔ سو سے زائد ممالک اور علاقوں کے ہزاروں ادارے اس میلے میں شریک ہیں ۔


شیئر

Related stories