چین کے سنکیانگ میں پیداواری عمل اورمعمولاتِ زندگی بحال
یکم ستمبر کی رات ۱۲ بجے تک سنکیانگ میں مسلسل پندرہ دنوں تک کووڈ -۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز اور بغیر علامات کے انفیکشن کا کوئی تصدیق شدہ کیس نہیں تھا۔ پورےعلاقے میں وبائی امراض کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے عمل کومضبوط بنایا جارہا ہے اور مختلف قومیتوں کے لوگوں کے معمولاتِ زندگی اور مختلف شعبوں میں پیداوار ی عمل بھی معمول پر واپس آگیا ہے ۔
اس وقت ، ارمچی کی بس سروس منظم انداز میں بحال کردی گئی ہے ، ٹیکسی سروس کی کارکردگی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور شہر کے پارکس اور قدرتی مقامات شہریوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ دو تاریخ کو ارمچی میں تیان شان شاپنگ مال اور یوہاؤ شاپنگ مال جیسے بڑے مالز اور سپر مارکیٹس نے بھی گاہکوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے۔
سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ دو ستمبرسے پورے علاقے میں بیرونی سیاحتی مقامات سیاحوں کے لیے کھلےہوں گے ، اور بین الصوبائی (علاقائی ، میونسپل) سیاحت کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔