صدر شی جن پھنگ کی جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت
2020-09-03 16:07:11
تین ستمبر کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اسی روز صدر شی جن پھنگ نے دیگر چینی رہنماوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی یاد منانے کے حوالے سے خصوصی تقریب میں ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے رشتہ داروں ، مزاحمتی جنگ کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ ، اس جنگ میں فتح کے حصول میں معاونت فراہم کرنے والی عالمی شخصیات کے نمائںدوں اور بیجنگ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔