بیجنگ کیلئے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز

2020-09-03 16:21:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تین تاریخ سے بیجنگ کیلئے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ائیر چائنا کی پرواز کمبوڈیا کے شہر نوم پینہ سے بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتری۔ چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ کے مطابق بیجنگ کے لیے براہ راست پروازوں کے دوبارہ آغاز کے بعد بیجنگ کیپیٹل ہوائی اڈے پر اترنے والی یہ پہلی بین الاقوامی پرواز ہے ۔اطلاعات کے مطابق کووڈ۔۱۹ کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کے تحت پاکستان ،تھائی لینڈ ، کمبوڈیا ، یونان ، ڈنمارک ، آسٹریا ، سویڈن اور کینیڈا سمیت آٹھ ممالک کو بیجنگ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 

شیئر

Related stories