مویشی بانی کے فروغ سے غربت کا خاتمہ ، خوشگوار زندگی شہد کی مانند میٹھی ہے

2020-09-03 17:06:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھونگ چھینگ شہر کے جنوب مشرق میں واقع ضلع چھیان جیانگ غربت کا شکار ایک علاقہ تھا۔ اس علاقے کی شنگ ڈی کمیونٹی میں 1،350 گھرانے آباد ہیں ۔ 2014 میں یہاں 170 غریب خاندانوں میں 620 افراد رہائش پزیر تھے۔ چونکہ یہاں کا زیادہ تر علاقہ پہاڑی ہے لہذا اس کمیونٹی میں دیہی کمیٹی اور ورکنگ ٹیم نے مقامی حالات اور غریب گھرانوں کی مخصوص بودوباش کی روشنی میں مویشی بانی کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔اس کی بدولت دسمبر 2019 تک ، تمام غریب گھرانے غربت سے نجات پا چکے ہیں۔


شیئر

Related stories