جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کےخصوصی پروگرام "ہیروز ان دی پوسٹرز" کی زبردست پزیرائی
2020-09-03 17:10:14
جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کا خصوصی پروگرام "ہیروز ان دی پوسٹرز" 30 اگست سے 3 ستمبر تک نشر کیا گیا۔
چینی شہریوں کے خیال میں انہیں فلم دیکھنے کا بارہا تجربہ ہوا ہے لیکن پوسٹر ز سے بہترین ترجمانی اُن کے لیے انوکھی ہے۔ یہ واقعی قابل دید ہے۔ اس شو سے نوجوانوں کو جوش و ولولہ ملے گا اور انقلابی شہداء کو یاد کیا جا سکے گا۔ رقص ، خاکے اور انٹرویوز کا مجموعہ بہت تخلیقی ہے۔ شو دیکھنے کے بعد کئی ریٹائرڈ فوجیوں نے کہا کہ انہیں ہیروز کو یاد کرنے کا منفرد طریقہ ملا ہے۔ آئیے ہم تاریخ کو یاد رکھیں اور ہیروز کو کبھی بھی فراموش نہ کریں۔ "