خدمات کی تجارت کے عالمی میلہ میں شریک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد

2020-09-03 17:50:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے "خدمات کی تجارت کے عالمی میلے2020" کا افتتاح چار سمتبر کو بیجنگ میں ہوگا۔تین تاریخ کی سہ پہر کو بیجنگ شہر کے نائب میئر یانگ جن بو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ میلےمیں 148 ممالک اور خطوں کی بین الاقوامی تنظیمیں، چین میں قائم سفارت خانے ،غیر ملکی بزنس ایسوسی ایشنز اور کاروباری ادارے شریک ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق خدمات کی تجارت کے شعبے میں بہترین تیس ممالک اور خطوں کے کاروباری ادارے بھی شریک ہوں گے۔کل اٹھارہ ہزار اندرونی اور بیرونی کاروباری ادارے آن لائن اور آف لائن طور پر اس میلے میں شرکت کریں گے۔ شرکاء کی تعداد ایک لاکھ سے بھی ذائد رہنے کی توقع ہے۔

خدمات کی تجارت کے عالمی میلے 2020 کا موضوع "عالمی خدمات سے مشترکہ خوشحالی کا حصول" ہے ۔میلے کے دوران اہم سرگرمیاں، سربراہی کانفرنس، صنعتی کانفرنس ، پروفیشنل فورم، مشاورتی فورم ، نمائش اور دیگرمتعلقہ سرگرمیوں سمیت سات اقسام کی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

شیئر

Related stories