مائیک پومپیو کے چین مخالف بیانات پر چین کی کڑی تنقید

2020-09-03 17:52:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 2 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین ، تبت سے متعلق امور اور چینی اور امریکی جامعات کے درمیان تعاون کے حوالے سے بات چیت کی ، اور چین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے 3 تاریخ کو اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مائیک پومپیو کے چین کے خلاف الزامات حقائق سے عاری ہیں اور اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکہ میں کچھ چین مخالف قوتیں چین کو بدنام کررہی ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات اور معمول کے تبادلے اور تعاون کو سبوتاژ کر رہی ہیں ۔ پومپیو اور ان جیسے امریکی سیاستدانوں کے ناپاک عزائم سے لوگ بخوبی آگاہ ہیں اور ان کی بھر پور مذمت اور مخالفت کی جارہی ہے۔چین ایک بار پھر پومپیو اور ان کےاتحادیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ حقائق کا احترام کریں ، چین مخالف بیانات بند کریں ، چین کے اندرونی امور میں مداخلت سے گریز کریں ، چین۔ امریکہ تبادلے اور تعاون میں رکاوٹیں بند کریں اور غلط سمت میں مزید آگے نہ بڑھیں۔


شیئر

Related stories