جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کے شہداء کی یاد میں تقریب
2020-09-03 18:01:05
دو ستمبر انیس سو پینتالیس کو ،جاپانی حکومت نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔چینی عوام نے جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ میں مکمل فتح حاصل کی۔چودہ سال کی خونریز جنگ کے دوران 35 ملین چینی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے۔پچہتر سال بعد تین ستمبر دو ہزار بیس کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ منانے کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔صدر شی جن پھنگ سمیت دیگر چینی رہنماوں نے عوامی نمائندوں کے ہمراہ یادگار شہدا ءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔