جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب سے شی جن پھںگ کا خطاب
2020-09-03 20:41:53
جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب تین تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔چینی صدر شی جن پھنگ بھی تقریب میں شریک ہوئے اور اہم خطاب کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ چینی عوام کو چینی کمیونسٹ پارٹی سے جدا کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی! کسی بھی طاقت کو چین پر اپنی مرضی مسلط کرنے ، چین کی ترقی کی سمت کو تبدیل کرنے، یا چینی عوام کی اپنی بہتر زندگی کی تشکیل کی کوششوں میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی ! ایسی کوئی بھی طاقت جو چینی عوام کی پرامن زندگی اور ترقیاتی حقوق کو نقصان پہنچانے ، چینی عوام اور دوسرے ممالک کے عوام کے مابین تبادلے اور تعاون کو مجروح کرنے یا انسانیت کے امن و ترقی کے مشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرئے گی ، چینی عوام ہرگز اس کی اجازت نہیں دیںگے۔