چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں شریک محب وطن شہریوں کو شاندار خراج عقیدت

2020-09-03 20:49:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی ، ریاستی کونسل ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے زیراہتمام چینی عوام کی جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تین تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر اہم خطاب کیا۔ انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی ، قومی عوامی کانگریس ، ریاستی کونسل ، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے جاپان کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے تمام ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں ، محب وطن شہریوں اور فوجی جنرلز کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے بیرونی حکومتوں اور بین الاقوامی دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگِ کی حمایت کی اور مدد فراہم کی۔

شیئر

Related stories