ملک کی خاطر
2020-09-03 22:53:36
آج وہ دن ہے جسے دنیا بھر کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
75 برس قبل آج کے دن ، 14 سال کی مشکل جدوجہد کے بعد ، چینی عوام نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں عظیم فتح حاصل کی اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ میں مکمل فتح کا اعلان کیا۔ امن کا سورج ایک مرتبہ پھر زمین پر چمک رہا تھا۔
آج ہم اپنے ملک کی خاطر یہ دن مناتے ہیں۔
ملک کی خاطر ، جنگ سے متاثرہ افراد اور جنگی ہیروز کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
ملک کی خاطر، اُس تاریخی موڑ کو یاد کرتے ہیں جس نے چین کی تقدیر بدل دی۔
ملک کی خاطر، جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی اصل روح کو آگے بڑھائیں اور چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ کی تکمیل کے لئے جستجو کا اعادہ کریں۔
ملک کی خاطر ، جنگ کے بعد وجود میں آنے والے عالمی نظام کا دفاع کریں اور عالمی امن کا تحفظ کریں۔