خدمات کا تجارتی میلہ تجارتی شعبے کی ترقی میں مدد دے گا :او ای سی ڈی

2020-09-04 13:59:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کا خدمات کابین الاقوامی تجارتی میلہ، چار سے نو ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے ۔ادارہ براِئے اقتصادی تعاون و ترقی " او ای سی ڈی" کے محکمہ چینی اقتصادی پالیسی کی سربراہ مارگٹ مولنار نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ او ای سی ڈی اور چین کے درمیان خدمات کی تجارت کے شعبے میں بہترین تعاون جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں سلسلہ وار اصلاحاتی اقدامات سے چین میں خدمات کی تجارت نے تیزی سے ترقی کی ہے ۔ دو ہزار اٹھارہ میں چین کی خدمات کی تجارت کا مجموعی پیمانہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ لیکن دوسری طرف چین کی خدمات کی تجارت کا اس وقت جی ڈی پی میں نسبتا کم تناسب ہے۔ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ ٹریڈ رپورٹ 2019 کے مطابق ، عالمی سطح پر جی ڈی پی میں خدمات کی تجارت کا تناسب تیرہ فیصد بنتا ہے ، جبکہ چین میں صرف چھ فیصدہے۔تاہم اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ چین کے پاس خدمات کی تجارت میں اضافہ کرنے کے لیے اب بھی بہت وسیع گنجائش ہے۔

شیئر

Related stories