" خدمات کی تجارت کا عالمی میلہ" عالمی سرما ئی کھیلوں کے بڑےممالک اور برف کی صنعت کے قدآور ناموں کی توجہ کامرکز
بین الاقوامی سرمائی کھیل ۲۰۲۰ ،" بیجنگ ایکسپو " کی نقاب کشائی، بیجنگ نیشنل کنونشن سنٹر میں ہوئی ۔ سرمائی ایکسپو ۲۰۲۰چین کے خدمات کی تجارت کے عالمی میلے کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے ۔ جدید عالمی خدمات کی تجارت میں برف کی صنعت کی اہم حیثیت کو اجاگر کیا جائے گا ۔
اطلاعات کے مطابق ، سرمائی ایکسپو میں نا صرف بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ، بین الاقوامی سرمائی انفرادی مقابلوں کی مختلف تنظیمیں اور اقوام متحدہ کی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ، بلکہ برف کے کھیلوں سے متعلقہ بیس سے زائد بڑے ممالک بھی اس میں حصہ لیں گے۔
اس وقت پوری دنیا کووڈ-۱۹ کی لپیٹ میں ہے ، موسمِ سرما کی کھیلوں کی بہت سی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں جس سے برف کی صنعت شدید متاثر ہوئی ہے۔تاہم ، چونکہ چین نے وبا پرمؤثر طریقے سے قابو پایا ہے، اس لیے برف کے کھیلوں کی بڑی طاقتوں اور اس صنعت کی بڑی کمپنیوں کی توجہ اس وقت چین پر مرکوز ہے، اس سے بلاشبہ اندرون و بیرون ممالک کے، برف کی صنعت کی ترقی پر اعتماد کو فروغ ملے گا۔