خدماتی تجارت کا عالمی میلہ، کھلےپن کے حوالے سے چین کی صلاحیت اور عزم کا مظہر

2020-09-04 17:37:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کا خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ 2020 چار تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔وبا کے بعدیہ چین میں منعقد ہونے والی پہلی بڑی بین الاقوامی معاشی اور تجارتی سرگرمی ہے جس میں 148 ممالک اور خطوں کے اٹھارہ ہزار صنعتی و کاروباری ادارے شریک ہیں۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی جامع خدماتی تجارتی سرگرمی ہے جس میں "کلاؤڈ کانفرنسز" ، "کلاؤڈ نمائشیں" اور "کلاوڈمذاکرات"سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد ہونگی ۔میلے میں خدماتی تجارت میں سرفہرست 30 ممالک اور خطوں کی تنظیمیں اور ادارے شریک ہیں اور جبکہ فارچون 500 کمپنیوں میں شامل 399 کمپنیوں کے سربراہان مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن ، ورلڈ فوڈ پروگرام ، اور انٹرنیشنل بینکنگ فیڈریشن جیسی بین الاقوامی تنظیمیں میلے کے دوران متعدد فورمز منعقد کریں گی۔

اس میلے سے دنیا کے لئے مزید کھلے پن اور ون۔ون تعاون کو توسیع دینے سے متعلق چین کے عزم اور اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔رائے عامہ کے خیال میں چین نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کو بھی تیز کرے گا اور عالمی معاشی نمو کے لئے نئی قوت محرکہ کی فراہمی جاری رکھے گا۔


شیئر

Related stories