ماسکو میں چین اور بھارت کے وزرائے دفاع کی ملاقات

2020-09-05 15:56:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم ، دولت مشترکہ کے آزاد ریاستوں اور اجتماعی سلامتی معاہدہ آرگنائزیشن کے ممبر ممالک کے وزرائے دفاع کے مشترکہ اجلاس میں شریک چینی وزیر دفاع وے فینگ حہ نے چار تاریخ کو بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔

جناب وے فینگ حہ نے کہا کہ حال ہی میں سرحدی مسلہ نے چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں ۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کوآمنے سامنے بیٹھ کر تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین اور بھارت کے موجودہ سرحدی مسلے کی وجوہات اور حقیقت بہت واضح ہے ۔جس کی پوری ذمہ داری بھارت پر ہے ۔ چین کی سرزمین کے کسی بھی حصے کو کھولا نہیں جا سکتا ۔ چینی فوج چین کی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ دونوں فریقوں کو چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طے کردہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیئے اور صلاح ومشورے سے مسائل کو حل کرنا چاہیئے ۔ چین امید کرتا ہے کہ بھارت صف اول میں متعین فوجیوں کی حرکتوں پر نظر رکھے گا اورصورت حال کو مزید خراب کرنے کی کوششوں سے باز رہے گا ۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سرحدی امن دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے انتہائی اہم ہے ، دونوں ممالک کو فوجی اور سفارتی سطحوں پر بات چیت کو جاری رکھتے ہوئے صلاح و مشورے سے مسائل کو حل کرنا چاہیئے ۔ ان کو امید ہے کہ دونوں فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورت حال کومزید خراب کرنے کے اقدامات سے گریز کریں گے اور دونوں ممالک کے فوجی تعلقات جلد معمول پر واپس آئیں گے ۔



شیئر

Related stories