چین کوجاپانی جارحیت کے خلاف چینی قوم کی جدوجہد کی روح کو اجاگر کرتے ہوئے پرامن ترقی کے راستے پر گامزن چاہیئے ۔ چینی صدر شی جن پھنگ

2020-09-05 16:03:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی ، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے تین ستمبر کو عظیم عوامی ہال میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور فا شزم کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں سمپوزیم منعقد کیا ۔اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی قوم کی جدوجہد کی روح کو اجاگر کرتے ہوئے چینی قوم کے نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے لیے کوشش کرنی چاہیئے ۔ جناب شی نے کہا کہ چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چینی خصوصیت کی حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن رہنا چاہیئے اور عوام کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنا چاہیئے ۔جناب شی نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ۔ جدوجہد کی روح چین کے انقلاب ، ملک کی تعمیر اور اصلاحات کے ہر مرحلے میں موجود ہے ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جدوجہد کی سمت چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی اور چین کے سوشلزم کے نظام کو برقرار رکھنا ہے ۔ جناب شی نے واضح کیا کہ چینی عوام کو چینی کمیونسٹ پارٹی سے جدا کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ کسی بھی طاقت کو چین پر اپنی مرضی مسلط کرنے ، چین کی ترقی کی سمت کو تبدیل کرنے، یا چینی عوام کی اپنی بہتر زندگی کی تشکیل کی کوششوں میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی ! ایسی کوئی بھی طاقت جو چینی عوام کی پرامن زندگی اور ترقیاتی حقوق کو نقصان پہنچانے ، چینی عوام اور دوسرے ممالک کے عوام کے مابین تبادلے اور تعاون کو مجروح کرنے یا انسانیت کے امن و ترقی کے مشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرئے گی ، چینی عوام اس کی ہرگز اجازت نہیں دیںگے۔


شیئر

Related stories