جاپان کے خلاف چین کی عوامی جنگ نے فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا ،پاکستانی ماہر
2020-09-06 15:43:57
جناب سید حسن جاوید اس وقت پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چائنا اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ اس سے پہلے سفارت کار کے طور پر دو مرتبہ چین میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کے خیال میں جب جاپان نے چین کے خلاف جارحیت کا آغازکیا، تو اس وقت چین کی قومی طاقت اور فوجی طاقت جاپان سے بہت پیچھے تھی۔تاہم چینی عوام نے متحد ہوکر ایک طویل اور مشکل عرصے کے بعد بالآخر اس جنگ میں فتح حاصل کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر اس بات کی نشاندہی کی کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے اس جنگ میں اہم قائدانہ کردار ادا کیا۔