بیجنگ ایشیاوبحرالکاہل میں غیرملکی تعلیم کے حصول کے لیے اہم انتخاب بن گیا ہے

2020-09-06 15:51:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار بیس کے بین الاقوامی تعلیمی خدماتی تجارتی فورم سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حالیہ کچھ برسوں سے بیجنگ میں تعلیم کے شعبے میں کھلے پن کو مسلسل وسعت دی جارہی ہے جس کی بدولت یہاں تعلیم حاصل کرنے والے غیرملکی طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اس وقت بیجنگ میں زیر تعلیم غیرملکی طالب علموں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ دس ہزار ہے اوربیجنگ ایشیاوبحرالکاہل میں غیرملکی تعلیم کے حصول کے لیے بہت اہم انتخاب بن گیا ہے ۔
دو ہزار بیس کے انٹرنیشنل خدماتی تجارتی میلے میں پہلی مرتبہ تعلیم کا موضوع شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی نمائش اور فورم کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
بیجنگ کے نائب میئر جانگ جیا مینگ نے اس فورم میں کہا کہ عالمگیریت کے عمل میں تیزی اور چین کے تعلیمی شعبے میں کھلے پن کے وسعت کے ساتھ ساتھ خدماتی تجارت میں تعلیمی خدمات کی اہمیت ابھرتی جا رہی ہے۔بیجنگ وسائل کی خوبی پر انحصار ہوتے ہوئے تعلیم کے کھلے پن کو وسعت دے رہا ہے ۔
اس وقت بیجنگ میں غیرملکی اسکولز کے ساتھ تبادلوں کے تعلقات رکھنے والے اسکولز کی تعداد تقریباً ستائیس سو ہو گئی ہے جبکہ پانچ ہزار سے زائد غیرملکی اساتذہ بیجنگ کے تعلیمی اداروں میں پڑھا رہے ہیں۔


شیئر

Related stories