خدماتی تجارتی سمٹ سے چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب نے کھلے پن پر عمل پیرا ہونے کے چینی عزم کو دہرایاہے

2020-09-06 15:54:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے چار ستمبر کو دو ہزار بیس چائنا انٹرنیشنل ٹریڈ ان سروسز سمٹ سے اہم خطاب کیا جس کے بارے میں دیگر ممالک کی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ شی جن پھنگ کے خطاب نے چین کے کھلے پن کے عزم کو دہرایا ہے اور کووڈ-۱۹ وبا کے سائے سے نکلنے کے لیے سمت دکھائی ہے۔
چین میں تعینات مالٹا کے سفیر جان ایکیلینا کے خیال میں خدماتی تجارتی میلے نے دنیا کو "مل کر کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرنے" کا اہم اشارہ دیا ہے۔
شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں تین تجاویز پیش کیں جس پر مختلف حلقوں کی شخصیات نے بھرپور توجہ دی ہے۔ مشاورتی کمپنی بی سی جی کے چیرمین ہنس پال برکنر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کھلے پن اور تعاون کو بڑی اہمیت دی ہے۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اگر ہم کھلے پن کو جاری رکھیں ، تعاون کریں ، تو طاقتور اقتصادی ترقی اور تجارتی اضافہ سامنے آ ئے گا۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کو صرف اپنے ذاتی مفادات کی بجائے باہمی اعتماد اور حمایت کو اہمیت دینی چاہیے۔


شیئر

Related stories