کووڈ-۱۹ کیخلاف جنگ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو ایوارڈ دینے کیلئے تقریب منعقد ہوگی ،صدرشی جن پھنگ شرکت کریں گے
2020-09-06 16:42:53
آٹھ ستمبر کو صبح دس بجے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو انعامات سے نوازنے کی تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوگی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ قومی تمغوں اور قومی اعزازات تقسیم کریں گےاوراس موقع پر اہم خطاب کریں گے۔
تقریب میں کووڈ-۱۹ وبا سے لڑنے میں امتیازی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات ،کمیونیٹیز،چینی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین اور پارٹی کی نچلی سطح کے علاقائی شاخوں کو بھی نوازا جائے گا۔
چائنا میڈیا گروپ اورسنہوا نیٹ اس تقریب کی کارروائی براہ راست نشر کریں گے۔