چین اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے مابین درآمدات اور برآمدات میں زبردست اضافہ
چین کی انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن کونسل کے وائس چیئرمین ، چھن جین آن نے 6 تاریخ کو بتایا کہ رواں برس کے پہلے سات ماہ کے دوران ، چین اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے درمیان درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت5.03 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے ۔
کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق ، اس عرصے کے دوران چین اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے مابین غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری ایک ارب ستائیس کروڑ امریکی ڈالرز رہی ، جس میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.9فیصد کا اضافہ ہواہے۔دوسری جانب چین-یورپ 6،354 فریٹ ٹرینیں بھی روانہ کی گئی ہیں ، جس میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چھن جین آن نے مزید کہا کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین اور متعلقہ ممالک کے پاس معاشی اور تجارتی تعاون کی ایک مضبوط بنیاد ہے اور اب بھی ترقی کی وسیع گنجائش اور صلاحیت موجود ہے۔ طویل مدتی تناظر میں ، بین الاقوامی اقتصادی روابط اور تبادلے عالمی معاشی ترقی کا بنیادی تقاضا ہے ، اور 'دی بیلٹ اینڈ روڈ' کی مشترکہ تعمیر کا مستقبل انتہائی روشن ہوگا۔