چین میں جاری بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلے کے دوران انسداد وبا کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
2020-09-07 10:19:20
چین میں جاری بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلے کے دوران چھ تاریخ کو ، بیجنگ میونسپل ہیلتھ کمیشن نے چین میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ دفتر اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ "بیجنگ انیشی ایٹو" جاری کیا ، جس میں عالمگیر وبائی خطرات کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر زور دیا گیا ہے۔
بیجنگ انتظامیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چن بی نے کہا کہ صحت عامہ کا تحفظ تمام انسانوں کی صحت اور تحفظ سے وابستہ ایک اہم مسئلہ ہے جو براہ راست طور پر اقتصادی و سماجی ترقی سے جڑا ہوا ہے۔دنیا کی اجتماعی دانش اور مشترکہ اقدامات سے وبا کی روک تھام و کنٹرول ممکن ہے لہذا عالمی سطح پر صحت عامہ کے شعبے میں تعاون کی خصوصی اہمیت ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کاوشوں اور دانش مندانہ اقدامات سے انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مدد ملے گی۔