خدماتی تجارت اقتصادی ترقی کی ایک نئی قوت میں ڈھل چکی ہے ، چینی وزارت تجارت
2020-09-07 11:32:05
چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے جولائی تک ، کووڈ-۱۹ جیسے عوامل کے باعث اگرچہ چین کی خدماتی تجارت کے پیمانے میں کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن خدمات کی برآمدات و درآمدات میں نمایاں طور پر بہتر کارکردگی سامنے آئی ہے ، تجارتی خسارہ کم ہوا ہے ، اور آگاہی سے وابستہ خدماتی تجارت کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے تقاضوں کے مطابق ، خدمات کی تجارت مستحکم معیشت کے لیے ایک نیا سہارا بن چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 2012 کے بعد سے ، چین کی خدماتی تجارت میں اوسطاً سالانہ 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جو عالمی شرح نمو سے تقریبًاً 3.7 فیصد زائد ہے۔ چین میں خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 2019 میں ، چون کھرب پندرہ ارب یوان سے تجاوز کر چکی ہے ، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔