چین کی برآمدات میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پہلی مرتبہ اضافہ

2020-09-07 17:17:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق ، رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت بیس ٹریلین پچاس ارب چینی یوان تک پہنچی ہے جس میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ فی صد کی کمی آئی ہے ، ان میں برآمدات کی مالیت گیارہ ٹریلین پچاس ارب چینی یوان ہے جس میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں صفر اعشاریہ آٹھ فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔

بین الاقوامی بزنس اینڈ اکنامکس یونیورسٹی کے ماہر کے مطابق ،رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں برآمدات میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے ، جو دنیا میں بھی نایاب ہے ۔ اس سے ایک طرف چین کی درآمدات اور برآمدات مستحکم ہوگئی ہیں تو دوسری طرف یہ عالمی تجارت کی بحالی ، عالمی ویلو چین اور سپلائی چین کے استحکام میں بھی مددگار ہے ۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کی کل مالیت پانچ اعشاریہ آٹھ چھ ٹریلین چینی یوان بنی۔


شیئر

Related stories